رشکئی اقتصادی زون پر چینی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں: وزیراعظم

رشکئی اقتصادی زون پر چینی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کو دورہ رشکئی کے موقع پر خصوصی اقتصادی زون میں تعمیرو ترقی پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خصوصی اقتصادی زون کا یہ میرا پہلا دورہ ہے اور رشکئی خصوصی اقتصادی زون پر ترقیاتی کام جاری ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون پر چینی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور چینی کمپنیاں پاکستانی کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجی سے متعلق معاونت کر رہی ہیں، پاکستان اور چین ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون کی تکمیل مقررہ وقت پر کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے صوبوں میں اقتصادی زون کی تکمیل ہماری ترجیح ہے، پاکستان اور چین نے ماضی میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا اور آگے بھی بہترین کام کریں گے۔