لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واسا، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب مقرر کردہ وقت میں مکمل کیا جائے، افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ بارش کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے موثر ٹریفک مینیجمنٹ کویقینی بنایا جائے۔