لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ شہباز شریف کیخلاف کرپشن کیسز کی تفتیش کرنے والوں کی اچانک اموات پر سوالات تو اٹھتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جب تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے مسلط کئے جانے والے امپورٹڈ کرائم منسٹر اور اسکے مجرم حواریوں کا جتھا اپنی کرپشن اور منی لانڈرنگ بچانے کیلئے مافیاز کے سے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں تو گواہان اور تفتیش کاروں کی اچانک اموات پر سوالات تو اٹھتے ہیں۔
When Imported Govt s Crime Minister & his cabal of crooks, brought in through US regime change conspiracy, use mafia tactics to save their corruption & money laundering, questions arise over the sudden deaths of witnesses & investigators. pic.twitter.com/CHKsZV2OsY
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 17, 2022