ملک کے بعض شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق

ملک کے بعض شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق

رحیم یار خان، حاصل پور، بہاولپور اور کروڑ لعل عیسن میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم تو خوشگوار ہو گیا تاہم بارش کے پانی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کروڑ لعل عیسن میں مختلف مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی جس کے نتیجے میں فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔