خشک سالی کے شکار چولستان میں بادل برس پڑے، سکھر اور لاڑکانہ میں موسلادھار بارش

خشک سالی کے شکار چولستان میں بادل برس پڑے، سکھر اور لاڑکانہ میں موسلادھار بارش

چولستان میں موسلا دھار بارش ہوئی، خشک سالی سے متاثرہ علاقے میں بادل خوب برسے، صوبہ سندھ میں سکھر کے علاقے میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ لاڑکانہ اور خیرپور میں بھی موسلادھاربارش ہوئی۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کاامکان ہے، گلگت بلتستان، کشمیراور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بادل برسیں گے۔