عید پر مسافروں کو ریلیف کی فراہمی، پی آئی اے کے کرایوں میں 20 فیصد کمی

عید پر مسافروں کو ریلیف کی فراہمی، پی آئی اے کے کرایوں میں 20 فیصد کمی

وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔

عید الاضحیٰ کے دوران پی آئی اے مسافروں کی سہولت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کرایوں میں 20 فیصد کمی کرے گی اور یہ سہولت عید کے تینوں دن اندرون ملک پروازوں پر سفر کے لیے میسر ہوگی۔