اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کیساتھ قرض پروگرام بحال ہونے پر وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کی سربراہی میں ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ اور خارجہ کی قرض بحالی پروگرام کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں۔
Congratulations to our Finance & Foreign Office teams led ably by Ministers Miftah Ismail & Bilawal Bhutto for their efforts in getting the IMF program revived. It was a great team work. The Agreement with the Fund has set the stage to bring country out of economic difficulties.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 14, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ یہ زبردست ٹیم ورک تھا اور یہ سب مفتاح اسماعیل اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں ٹیم کی کوششوں سے ہوا۔