نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست، سپریم کورٹ کا خصوصی بنچ تشکیل

نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست، سپریم کورٹ کا خصوصی بنچ تشکیل

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ 19 جولائی کو درخواست پر سماعت کرے گا، 3 رکنی خصوصی بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔