سخت مقابلہ کرنا بڑی بہتری، حقیقت میں پی ٹی آئی سے سیٹیں چھین لی ہیں: مریم نواز

سخت مقابلہ کرنا بڑی بہتری، حقیقت میں پی ٹی آئی سے سیٹیں چھین لی ہیں: مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے ضمنی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے لکھا کہ مسلم لیگ ن نے بڑا فائدہ اٹھایا ہے، ان میں سے بہت سے حلقوں میں پی ایم ایل این کے پاس 2018 میں کوئی امیدوار نہیں تھا، امیدوار نہ ملنے سے لے کر سخت مقابلہ کرنے تک بڑی بہتری الحمداللہ ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پچھلے کچھ سالوں میں پی ایم ایل این نے اپنی ایک بھی سیٹ نہیں ہاری، حقیقت میں ہم نے پاکستان تحریک انصاف سے سیٹیں چھین لی ہیں۔