اسلام آباد:(دنیا نیوز) کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو پیغام دیا کہ مشکل صورتحال میں سندھ حکومت کو وفاق ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔
وزیراعظم نےاین ڈی ایم کو صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کہ نشیبی علاقوں کے عوام کی جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ کو پیغام دیا کہ مشکل صورتحال میں سندھ حکومت کو وفاق ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ منتخب نمائندے متعلقہ اداروں کے ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی موثر نگرانی کریں۔