5 ارب ڈالر کی امپورٹ کم ہوئی تو روپیہ مضبوط ہونا چاہیے تھا: شوکت ترین

5 ارب ڈالر کی امپورٹ کم ہوئی تو روپیہ مضبوط ہونا چاہیے تھا: شوکت ترین

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شوکت ترین نے لکھا کہ اگر 5 ارب ڈالر کی امپورٹ کم ہوئی تو روپیہ مضبوط ہونا چاہیے تھا، پاکستانی کرنسی گراوٹ کا شکار ہے، بینک ایل سیز نہیں کھول رہے، تسلیم کریں آپ ناکام ہوچکے، اب حکومت چھوڑ دیں۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ 38 فیصد مہنگائی کے باجود آئی ایم ایف آپ کو ڈومور کہہ رہا ہے۔