تتہ پانی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

Published On 01 August,2022 09:23 am

راولا کوٹ: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے علاقے تتہ پانی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں پانچ بچے اور دو خواتین شامل ہیں، ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہونے والے چار افراد کو ڈی ایچ کیو کوٹلی منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ مکان میں 2 خاندان موجود تھے، مکان محکمہ ٹورازم کے ملازم محمد سعید کا بتایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ غم کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔
 

Advertisement