وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کا کہنا ہے کہ رواں برس پنجاب کی مزید 86 تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، حکومت پنجاب ایمرجنسی سروس کی توسیع پنجاب کی تمام تحصیلوں تک کرے گی۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس کا دائرہ کار رواں برس پنجاب کے مزید 27 اضلاع تک بڑھا یاجائے گا، پنجاب میں ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس ہم نے شروع کی، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 صوبے کا قابل قدر اور باعث فخر ادارہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے سابق دور میں اس مایہ ناز ادارے کی بنیاد رکھی گئی اور آج یہ ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی پہچان رکھتا ہے، ریسکیورز کا کام صرف ڈیوٹی نہیں بلکہ یہ انسانیت کی خدمت کے مترادف ہے۔