کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے خصوصی پیغام دیا اور کہا کہ کشمیریوں کے خلاف جاری بھارتی غیرقانونی اقدامات کے خلاف عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ہر کشمیری کی شہادت اور ہر گھر کی تباہی سے کشمیریوں کے بھارتی قبضے سے آزادی کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔

سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حقیقی جدوجہد آزادی میں انکے ساتھ کھڑے رہیں گے۔