لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر آفت اور مصیبت میں قوم کے شانہ بشانہ رہی، سانحہ لسبیلہ کے حوالے سے پروپیگنڈا مہم ناقابل برداشت ہے۔
اپنے پیغام میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاک فوج نے ہرآفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی، امن و امان کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردارادا کیا اور قربانیاں دیں، سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے، سیاستدان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں، ہر چیز برداشت کی جاسکتی ہے لیکن فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدان سیاسی معاملات اور مصلحتیں پس پشت رکھ کر پروپیگنڈا مہم کوناکام بنائیں اور فوج کی مکمل سپورٹ کریں۔