محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا ،فواد چودھری

محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا ،فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا، لیکن دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے FIA کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا، قوم حقیقی آزادی کی جدوجہد کے آخری مرحلے کی تیاری کرے۔