وزیراعظم کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

وزیراعظم کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی سندھ میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال میں پہلی ترجیح متاثرہ لوگوں کا ریسکیو اور ان کی فوری امداد ہے۔ متاثرین کو رہائش اور طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے ملک کے باقی حصوں میں بھی بارشوں کے نتیجے میں متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔