سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لیکر عمان کی تیسری پرواز کراچی پہنچ گئی

Published On 23 September,2022 02:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) دنیا بھر سے سیلاب زدگان کیلئے امداد کا سلسلہ جاری ہے، عمان کی تیسری امدادی پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے کئی دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے طیارے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

عمان کی جانب سے تیسری امدادی پرواز سیلاب زدگان کیلئے ضروری سامان لے کر کراچی ایئرپورٹ پہنچی جہاں عمان کے قونصل جنرل اور این ڈی ایم اے نمائندوں نے سامان وصول کیا، پاکستانی حکام نے امدادی سامان ملنے پر عمان کا شکریہ ادا کیا۔
 

Advertisement