ربیع الاوّل کا چاند نظر نہ آیا، عید میلاد النبیﷺ 9 اکتوبر کو منائی جائیگی

ربیع الاوّل کا چاند نظر نہ آیا، عید میلاد النبیﷺ 9 اکتوبر کو منائی جائیگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس زونل دفاتر میں ہوئے۔

مرکزی کمیٹی کو ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ اتوار 9 اکتوبر کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔