رانا ثنا اللہ کی میڈیا ٹاک، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

رانا ثنا اللہ کی میڈیا ٹاک، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو حلقے سے باہر نکلنے کا حکم دیا اور کہا کہ رانا ثنا اللہ کی میڈیا بریفنگ کیخلاف کارروائی کی، عوامی عہدیداران کی طرف سے پولنگ ڈے پر حلقے کی حدود میں پریس کانفرنس کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

وزیر داخلہ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے فوری طور پر حلقے کی حدود سے باہر نکالنے کے احکامات جاری کئے، 15 اکتوبر کو بھی رانا ثنا اللہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔