عمران خان کے گھر کی کھڑکیوں کو بھی محفوظ بنانے کا فیصلہ

Published On 14 November,2022 05:45 pm

لاہور: ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے گھر کی کھڑکیوں کو بھی محفوظ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے گھر میں بلٹ پروف شیشے لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے، ان کے گھر کی 7 کھڑکیاں ہیں، کھڑکیوں پر 35 بلٹ پروف شیشے لگیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ایک شیشے کا وزن 400 کلو ہے، مجموعی طور پر بلٹ پروف شیشوں کی قیمت پر تقریباً 90 لاکھ روپے کا خرچ آئے گا، 11 نومبر سے کھڑکیوں کے فریم بننے کا کام شروع ہوا۔

 

Advertisement