لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صرف اور صرف صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں، آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں۔
زمان پارک میں سابق وزیراعظم کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت اور مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے جلسوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزیر آباد میں ہونے والے حملے سے متعلق پی ٹی آئی چیئر مین سے رہنماؤں نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے حوالے سے مشاورت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف صرف اور صرف صاف شفاف انتخابات چاہتی ہے، حقیقی آزادی کی منزل اب زیادہ دور نہیں۔