عمران خان کی ٹانگ سے پلستر اتار دیا گیا ، سفرکی بھی اجازت

Published On 24 November,2022 03:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلستر اتار دیا گیا، ڈاکٹرز نے عمران خان کو سفر کی بھی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خالد نیازی نے کہا کہ عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹراتار دیا گیا ہے اور ان کے گھٹنے سےاوپر والے زخم تقریباً ٹھیک ہیں جبکہ گھٹنے سے نیچے کے زخم ٹھیک ہونے میں ہفتہ لگے گا۔

ڈاکٹر خالد نے کہا کہ عمران خان اپنی ٹانگ دھو سکتے ہیں اور ہلکا وزن ڈال سکتے ہیں جبکہ وہ سفر بھی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں ہونے والی فائرنگ میں زخمی ہوگئے تھے اور ان کی ٹانگوں پر گولیاں لگیں تھی۔
 

Advertisement