عمران خان استعفوں کے اعلانات پر یو ٹرن لیں گے، قمر زمان کائرہ

عمران خان استعفوں کے اعلانات پر یو ٹرن لیں گے، قمر زمان کائرہ

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسی بہت سی مثالیں ہیں جن سے ثابت ہوا کہ عمران خان اپنے قول و فعل پر قائم نہیں رہے، امید ہے عمران اپنے اعلان سے پھر مکر جائیں گے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ استعفوں کے اعلان پر عمران کو اپنی ہی پارٹی کے ارکان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر زور دیا کہ وہ اس بات کو سمجھیں کہ ملک اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے، اس لیے درست نہیں ہوگا کہ ملک کو کسی انتشار کی جانب لے جایا جائے۔