عمران نے رویے میں تبدیلی کی، اسمبلیاں توڑنے کی مذمت کریں گے: رانا ثنا اللہ

Published On 02 December,2022 04:52 pm

اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر یہ اسمبلیاں توڑیں گے تو ہم مذمت کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ پارٹی یا پی ڈی ایم کا موقف دوں، ہم اسمبلیاں توڑنے کے کبھی حامی نہیں رہے، اگر یہ اسمبلیاں توڑیں گے تو ہم مذمت کریں گے، پی ڈی ایم ہمیشہ سیاسی بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج عمران خان نے اپنے رویے میں تبدیلی کی ہے، جب سیاسی جماعتیں بیٹھتی ہے تو پھر ڈیڈ لاک ختم اور راستے بنتے ہیں، جب بات چیت ہوتی ہے تو پھرراستہ نکلتا ہے۔
 

Advertisement