جنرل باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی پی ٹی آئی والوں نے جھوٹ کی انتہا کر دی: عطا تارڑ

جنرل باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی پی ٹی آئی والوں نے جھوٹ کی انتہا کر دی: عطا تارڑ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عطا تارڑ نے لکھا کہ عمران نیازی جنرل (ر) باجوہ سے غیر آئینی طور پر تحریک عدم اعتماد کو روکنے کا تقاضا کرتے رہے، جب انکار ہوا تو جھوٹے الزامات پر اتر آئے۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید لکھا کہ جنرل باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی تحریک انصاف والوں نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کر دی ہے، غیر آئینی مطالبے کے بدلے میں پر کشش پیشکش کی گئی جس پر شرم آنی چاہیے۔