اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیکرٹری جنرل او آئی سی طحہ کل آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹری حسین ابراہیم طحہ تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد اوآئی سی کی جانب سےکشمیریوں کےساتھ اظہاریکجہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرتپاک استقبال پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو کاشکرگزارہوں، کشمیری دہائیوں سے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ملک ہے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیکرٹری جنرل سےاسلاموفوبیا سےنمٹنے کےحوالے سے بات چیت ہوئی، اوآئی سی17ویں وزرائے خارجہ اجلاس میں افغانستان کےحوالے سے سفارشات پیش کی گئیں تھیں سفارشات پرعملدرآمد کےحوالے سے سیکرٹری جنرل سےتبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اوآئی سی کادورہ کشمیریوں سے امہ کی یکجہتی کاپیغام ہے، کشمیری بہن،بھائیوں کوکبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل اوآئی سی کو پاکستان آمدپر خوش آمدید کہتا ہوں، اوآئی سی مسلم دنیا کاسب سے بڑانمائندہ پلیٹ فارم ہے،مسلم امہ کےلیے اوآئی سی کےکردارکوسراہا۔