امریکا میں پاکستان کے خلاف ایک تاثر پیدا کیا گیا جسےتوڑنا پڑے گا: بلاول بھٹو

امریکا میں پاکستان کے خلاف ایک تاثر پیدا کیا گیا جسےتوڑنا پڑے گا: بلاول بھٹو

نیو یارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک دن میں تو سب مسائل حل نہیں ہوتے مگر پچھلے 6 سے 7 ماہ میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جی 77 اجلاس کی صدارت کریں گے، بھارت کی صدارت میں سلامتی کونسل میں مباحثہ تھا جس میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا کہ سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔