اسلام آباد دھماکے میں شہید ڈرائیور کے اہلخانہ کیلئے مالی امداد کی منظوری

اسلام آباد دھماکے میں شہید ڈرائیور کے اہلخانہ کیلئے مالی امداد کی منظوری

وزیراعظم کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات کی روشنی میں پیکج کی منظوری دی گئی، سید سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی مالی امداد دی گئی جس کا چیک شہید ڈرائیور کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سجاد حیدر کا دہشت گردوں یا ان کے منصوبے سے کوئی تعلق نہیں، سجاد کا تعلق رہانہ ضلع چکوال سے تھا وہ راولپنڈی میں مسلم آباد، ڈھوک سیداں میں رہائش پزیر تھا، شہید ڈرائیور نے پسماندگان میں اہلیہ اور چار بچے چھوڑے ہیں۔