ججز کس قانون کے تحت انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں؟ فواد چودھری

ججز کس قانون کے تحت انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں؟ فواد چودھری

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پہلے لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ 10 بجے ریسٹورنٹس بند کر دیں، اب سکول کی چھٹیوں کا فیصلہ کرتے پھر رہے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آخر کس قانون کے تحت جج انتظامی معاملے پر اپنی رائے کو قانون قرار دے سکتا ہے، ان جج صاحبان کو دوبارہ لاء سکول میں بھیجنا چاہیے تاکہ یہ پورے 5 سال قانون پڑھیں۔