بلاول اپنے سہولت کاروں کے ذریعے والدہ کے قاتلوں کا ہی پتہ کرلیں:حلیم عادل شیخ

بلاول اپنے سہولت کاروں کے ذریعے والدہ کے قاتلوں کا ہی پتہ کرلیں:حلیم عادل شیخ

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول اپنے سہولتکاروں کے ذریعے اپنی والدہ کے قاتلوں کا ہی پتہ کرلیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت میں ادارے وزیروں کی طرح ناکارہ نکمے بن چکے ہیں، بلاول والدہ کی وجہ سے لاڑکانہ میں چھٹیوں پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تبدیلی ہم لائے ہیں، یہ تیسری پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی: بلاول بھٹو

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بیساکھیوں کا تحفہ بلاول کو نانا سے ورثے میں ملاہے،جعلی وصیت پر بنائے گئے لیڈر ہمیشہ قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں۔