پنجاب کے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کو 8 جنوری تک بڑھا دیا گیا

Published On 29 December,2022 10:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بڑھتی ہوئی سردی اور سموگ کے پیش نظر پنجاب کے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کو 8 جنوری تک بڑھا دیا گیا۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبےکے سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 8 جنوری تک بڑھادی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری سکولوں پر ہوگا۔ اب پنجاب کےتمام سرکاری اور نجی اسکول 9جنوری کو کھلیں گے۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ سموگ کے پیش نظرہائی کورٹ کی ہدایت پرکیا گیا ہے، سموگ کے پیش نظر سکولوں میں ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہےگی۔
 

Advertisement