لاہور: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی ایگزیکٹو اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے غیر حاضر رہنے والے اراکین کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق اراکین کو نوٹس جاری کریں گے، 82 اراکین میں سے صرف 20 اراکین نے اجلاس میں شرکت کی، نوٹس کی کاپی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو بھی بھجوائی جائے گی۔
پہلے 25 اراکین کو نوٹس بھجوائے جائیں گے، ان کے علاوہ جو بھی بغیر اطلاع کے اجلاس سے غیر حاضر ہو گا اسے نوٹس بھجوائے جائیں گے، کچھ اراکین دھند اور کچھ پی پی کے سی ای سی اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی موجود ہیں۔