عمران خان کو سب کچھ دے دو پھر بھی سکون نہیں ملے گا: خواجہ سعد رفیق

عمران خان کو سب کچھ دے دو پھر بھی سکون نہیں ملے گا: خواجہ سعد رفیق

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 3 ایئر پورٹس کے آپریشنل آؤٹ سورس کرنا ہیں جس سے فوری سرمایہ کاری ہو گی اور ہماری سروسز انٹرنیشنل معیار کی ہو جائیں گی، پاکستانیوں کو بھی بہترین سروس ملے گی جو ان کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پیسے لگاتی ہے تو ایئرپورٹ بنتا ہے، چاروں صوبوں میں حکومتیں عمران خان کی ہیں مگر ملک کو عذاب میں ڈالا ہوا ہے، کام کریں اور کام کرنے دیں، ان کو سب کچھ دے دو پھر بھی اس کو سکون نہیں ملے گا، وقت پر الیکشن ہونے دیں۔