پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند، موٹرویز متعدد مقامات سے بند

Published On 07 January,2023 04:45 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج بھی دھند کا راج ہے جبکہ حد نگاہ صفر ہونے پر موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سرور ، لاہور ملتان موٹرے وے ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ موٹر وے ایم فور کو فیصل آباد سےعبدالحکیم جبکہ موٹرے وے ایم فائیو کو بھی شیر شاہ سے ظاہر پیر تک حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، شہری کسی بھی قسم کی معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں جبکہ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔

Advertisement