لاہور: حد نگاہ میں بہتری، موٹرویز پر ٹریفک بحال

لاہور: حد نگاہ میں بہتری، موٹرویز پر ٹریفک بحال

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر ٹریفک بحال کر دی گئی، جبکہ موٹروے ایم 4 اور ایم 5 بھی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے، مزید برآں موٹروے ایم 3 پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔