ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے، موٹرویز کئی مقامات سے بند

ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے، موٹرویز کئی مقامات سے بند

موٹروے حکام کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک، ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ اور ایم 4 خانیوال سے ملتان تک بند کر دی گئی جبکہ سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

قومی شاہراہوں پر لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے، ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔