ظفر وال میں گھر سے انڈین ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

Published On 08 January,2023 05:24 pm

ظفر وال: (دنیا نیوز) نالہ ڈیک سے اینٹی ٹینک مائن ریت کی ٹرالی میں گھر تک پہنچ گیا، اینٹی ٹینک مائن دیکھ کر علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیل کے مطابق ظفروال میں ایک گھر سے انڈین ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور حساس ادارے موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے سول ڈیفنس کی ٹیم کو بھی اطلاع کر دی۔

اینٹی ٹینک مائن نالہ ڈیک سے ریت کی ٹرالی میں گھر تک پہنچا، عینی شاہد نے کہا کہ بچے اینٹی ٹینک مائن ریت سے نکال کر کھیل رہے تھے، میں نے مائن بچوں سے چھین کر ایک طرف رکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل سکڑور میں بھی اینٹی ٹینک مائن پھٹنے سے 3 بچے شہید ہوگئے تھے۔