پاکستان-کویت پروٹوکول معاہدہ 2026

پاکستان-کویت پروٹوکول معاہدہ 2026

یہ معاہدہ دفاعی تعاون کے لیے 2023 کے پہلے سے موجود معاہدے کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا ہے، جس کی بعد میں 2026 میں ریاستِ کویت کی جانب سے توثیق کی گئی تھی، یہ دونوں ممالک کے مابین قائم دیرینہ اعتماد کو مضبوط ادارہ جاتی اور آپریشنل دفاعی تعاون میں ڈھالتا ہے، جس کی بنیاد ایک ایسے رشتے پر ہے جس کا مظاہرہ پہلی خلیجی جنگ کے دوران اور اس کے بعد بھی کیا گیا تھا۔

یہ معاہدہ دفاعی تعاون میں توسيع، ملٹری ٹو ملٹری روابط کو مضبوط بنانے اور فوجی تربیت و تعیناتی میں تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک باقاعدہ ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرتا ہے، یہ پروٹوکول معاہدہ کسی دوسرے دوطرفہ یا کثیر الجہتی معاہدے سے منسلک نہیں ہے اور اسے صرف اور صرف پاکستان-کویت دفاعی تعلقات کے فریم ورک کے اندر ہی دیکھا جانا چاہیے۔

یہ بنیادی طور پر دفاعی تعاون کے معاہدے 2023 کا ہی تسلسل ہے اور اس کے موثر نفاذ کیلئے مطلوبہ طریقہ کار فراہم کرتا ہے، یہ معاہدہ پاکستان اور کویت کے مابین دیرینہ دفاعی شراکت داری کو ادارہ جاتی شکل دینے اور اسے مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔