جوڈیشل کمیشن نے میر رضاکیس کی تحقيقات کا آغاز کر دیا

جوڈیشل کمیشن نے میر رضاکیس کی تحقيقات کا آغاز کر دیا

میر رضا کے وکیل اور والدین جوڈیشل کمیشن کےسامنے پیش ہوئے اس موقع پرجسٹس عمرسیال کا کہنا تھا کہ میرایہ پہلا جوڈیشل کمیشن ہے،متاثرین سے تعزیت کرتاہوں،میری کوشش ہوگی کہ میررضاکے والدین کے درد میں کمی ہو۔

جسٹس عمر سیال نے کہا کہ کمیشن کی کوشش ہوگی آپ کے تمام سوالات کے جوابات ملیں،سرجن، تفتیش، کیس سے متعلق شواہد اور تفصیلات معلوم کی جائیں گی،ہم پر بھروسہ رکھیں، میری رائے میں کمیشن کو پبلک کیا جانا چاہیے۔کیس کی تفتیشی ٹیم معاملے پر کام کر رہی ہے۔

اس موقع پر والد میر رضا کا کہنا تھا کہ 29دن گزر چکے ہیں، کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی،سربراہ کمیشن جسٹس عمر سیال نے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو قتل کیس کا بھی کمیشن بنا تھا ،یہ مقدمہ صرف میر رضا کا نہیں، ہر اس شخص کا ہے جو انصاف کا متلاشی ہے۔