ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات

Published On 11 January,2023 08:55 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ کوئٹہ، ژوب، بارکھان میں بھی بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے پہاڑوں اور چند مقامات پر درمیانی سے شدید بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

زیارت، نوکنڈی، چاغی، نوشکی، قلات، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش کا امکان ہے، قلعہ عبداللہ، چمن، مسلم باغ اور پشین میں بھی بارش کی پیش گوئی، مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی بھی توقع ہے۔

پنجاب کے خطۂ پوٹھوہار، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، لیہ، بھکر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک میں بارش کی توقع ہے، سنگھ، جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب میں بھی بارش کا امکان ہے، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ اور لاہور میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صبح کے اوقات میں سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے، خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ، کرک، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ میں بارش ہونے کی توقع ہے، جبکہ صوابی، لکی مروت، دیر، چترال، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

کوہستان، کرم، باجوڑ،خیبر، پاراچنار اور وزیر ستان میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اورایبٹ آباد میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید بارش، برفباری کی بھی توقع ہے، مزید برآں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شِگر میں مطلع ابر آلود رہنے، بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور میں مطلع ابر آلود، بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

Advertisement