اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر نونگ رونگ اور برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے الوداعی ملاقاتیں کیں۔
کرسچن ٹرنر سے ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر خارجہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 90 لاکھ پاؤنڈ کی اضافی مدد کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی کے اقدامات کو سراہا، وزیرخارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
اس کے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر نونگ رونگ نے بھی وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی، اس دوران دو طرفہ تعلقات، سی پیک منصوبے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے چینی سفیر کی خدمات کو سراہا، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے چینی سفیر نونگ رونگ کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی الوداعی ملاقات
— PPP (@MediaCellPPP) January 12, 2023
ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا@BBhuttoZardari pic.twitter.com/fRKQn3jfle