عمران صاحب کو 35 پنکچر کا نعرہ تو یاد ہوگا، کیسا لگا سرپرائز؟ سعد رفیق، عطا تارڑ

عمران صاحب کو 35 پنکچر کا نعرہ تو یاد ہوگا، کیسا لگا سرپرائز؟ سعد رفیق، عطا تارڑ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے استعفوں کی منظوری پر رد عمل میں کہا کہ عمران صاحب فی الحال پنکچر لگائیں اور ضمنی الیکشن لڑنا نہ بھولنا، اگلے موڑ پر پھر ملیں گے پیارے۔

دوسری جانب استعفوں کی منظوری کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے تحریک انصاف پر اپنے طنزیہ ٹوئٹ میں کہا کہ سرپرائز کیسا لگا؟ ہم واپس آ رہے ہیں، مشاورت کرنے، یہ لو مشاورت۔