پاکستان کی ایرانی حدود سے دہشت گرد حملے کے شدید مذمت

پاکستان کی ایرانی حدود سے دہشت گرد حملے کے شدید مذمت

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات ہیں، امید کرتے ہیں کہ ایران دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی حدود سے دہشت گردوں کا حملہ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھی اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، اور ایران بھی پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر اور وزیر اعظم کی ایرانی سرحد پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت