امید ہے الیکشن کمیشن وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے بہتر نام کا انتخاب کریگا: فواد چودھری

امید ہے الیکشن کمیشن وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے بہتر نام کا انتخاب کریگا: فواد چودھری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ آرٹیکل 224-A کے مطابق الیکشن کمیشن دو دن کے اندر ان چار ناموں میں سے کسی ایک کو وزیر اعلیٰ نامزد کرے گا جو پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے کمیشن کو بھیجے جائینگے، کمیشن اپنی طرف سے نام نہیں دے سکتا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف ممبران اسمبلی کے استعفوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، تمام اراکین نے استعفیٰ ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دیا تھا وہ منزل اب قریب ہے، اس وقت 64 فیصد نشستیں خالی ہو چکی ہیں، پنجاب اورخیبرپختونخوا میں عام انتخابات کا ڈھول بج چکا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مرکز سندھ اور بلوچستان میں انتخابات چند ہفتوں کی دوری پر ہیں، عام انتخابات پاکستان کے بحران کا واحد حل ہیں، سیاسی استحکام کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام میں جانا تباہ کن ہو گا، ایسا کیا گیا تو سیاسی عدم استحکام بڑھے گا اور صورتحال خراب ہوگی، عوام میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔