آزاد کشمیر: مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری

آزاد کشمیر: مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری

وادی لیپا، نیلم، باغ، راولا کوٹ اور حویلی کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی جس کے بعد متعدد شاہراہیں بند ہو گئیں، بالائی نیلم شاہراہ کیل کا تاؤ بٹ سے رابطہ ٹوٹ گیا، ضلع حویلی کی حاجی پیر تا بانڈی اور لسڈنہ حاجی پیر شاہراہ بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں شاہراوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، شہری بالائی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔