محمد اعظم خان نے نگران وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھال لیا، گارڈ آف آنر پیش

محمد اعظم خان نے نگران وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھال لیا، گارڈ آف آنر پیش

وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے کہا کہ صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات اولین ترجیح ہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، کوشش کریں گے کہ امن کو قائم رکھیں، وفاقی حکومت کے ساتھ خیبر پختونخوا کے بقایا جات کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے۔