لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان سے حلف لیا، تقریب میں سرکاری حکام اور نگران وزیر اعلیٰ کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا
حلف برداری تقریب میں آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار، سابق سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، سابق گورنر پنجاب چودھری سرور، سنیئر صحافی سلمان غنی کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔