لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے زیرو روٹ لینے سے انکار کر دیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کہا کہ سرکاری پروٹوکول بھی نہیں لیا جائے گا، اپنی گاڑی اور اپنا پٹرول استعمال کروں گا۔
نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی بغیر پروٹوکول وزیر اعلیٰ آفس پہنچے، انہوں نے وزیر اعلیٰ آفس کے افسروں سے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ آفس کے افسروں کا محسن رضا نقوی سے تعارف کرایا گیا۔
واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی اپنی گاڑی میں وزیر اعلیٰ آفس پہنچے۔