پی ٹی آئی کا فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

Published On 25 January,2023 09:05 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ فواد چودھری کو رات کی تاریکی میں اغوا کیا گیا، یہ بزدلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو ایسے حراست میں لیا گیا جیسے دہشتگرد پکڑے جاتے ہیں۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ بتائیں کہ کیا مارشل لاء لگ چکا اور اسکا اعلان باقی ہے؟ بتائیں فواد چودھری کو کہاں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کو لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا

انہوں نے کہا کہ متنازع نگران وزیراعلیٰ کو کیا اس مقصد کیلئے لگایا گیا تھا؟، اس ظلم اور بربریت کوختم کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کواٹھایا تھا، کیا اسکی آواز دبا لی گئی؟، فواد چودھری کی گرفتاری کیخلاف عدالت جائیں گے۔
 

Advertisement